11 May, 2024 | 3 Dhul Qadah, 1445 AH

Question #: 1668

July 24, 2016

Asa wr wb Mn apna susar ka ghar mn ilag portion mn rehte hn. Matlab mera or un ka kitchen ilag ha.Sas susar ka sath ik naukar un ki beete or beeta rahta hn.. Is sorat mn saas susar ka mujh par kia haqooq hn, meharbani farma kar waziah karn JzkALLAH

Answer #: 1668

السلام علیکم!

میں اپنے سسرکے گھر میں الگ حصہ میں رہتا ہوں، مطلب میرا اور ان کا کچن الگ ہے۔ ساس ، سسر کے ساتھ ایک نوکر ان کی بیٹی اور بیٹا رہتے ہیں۔ اس  صورت میں ساس سسر کامجھ پر کیا حقوق ہیں؟ مہربانی فرماکر واضح کریں؟

الجواب حامدا ومصلیا

آپ کے ساس اور سسر کی اصل خدمت تو ا ن کے اپنے بیٹوں اور بیٹیوں پر فرض ہے۔ البتہ آپ  پر ان کا ادب واحترام اور نرمی کے ساتھ  پیش آنا لازم  ہے،اور وقتافوقتا ان کی دیکھ بھال کرتے رہنا ، اور ان سے ملتے رہناآپ کی اخلاقی ذمہ داری ہے، اور خصوصاً جبکہ انہوں نے اپنا مکان آپ کو رہائش کے لیے دیا ہوا ہے، اس کاتقاضا  بھی یہ  ہے کہ آپ بھی ان کی خدمت  میں کمی نہ آنے دیں۔ اس سے آپس کا رشتہ خوشگوار رہتا ہے، اور گھر میں سکون و اطمینان ہوتاہے۔

  واللہ اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ،معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

۲۶؍شوال؍۱۴۳۷ھ

۳۱؍جولائی ؍۲۰۱۶ء