Question #: 3072
January 11, 2023
Answer #: 3072
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
میرا سوال یہ ہے کہ واٹس ایپ گروپ میں عورتیں قرآن شریف کے پارے آپس میں تقسیم کر کے ہر ہفتے ایک ختم کرتیں ہیں . . کیا یہ صحیح طریقہ ہے ؟ جبکہ ان سب عورتوں کو تجوید سے پڑھنا نہیں آتا . . . 20منت میں ایک پارہ ختم کر لیتے ہیں ۔ وہ روزانہ سورۃ یسین کا ختم بھی کرتے ہیں۔ کیا یہ صحیح طریقہ ہے ؟ جزاک اللہ
الجواب حامدا ومصلیا
کسی نیک مقصد کے لیے ختم قرآن کرانا جائز ہے، لیکن قرآن کریم کے حقوق میں سے ہے کہ صحیح تلفظ کے ساتھ ٹھہر ٹھہر کر پڑھاجائے، لہذا ختم قرآن میں شریک ہونے والوں کو صحیح تلفظ کے ساتھ ٹھہر ٹھہر کر پڑھنے کی ترغیب دیتے رہیں۔
والله اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ