20 Apr, 2024 | 11 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2670

August 20, 2020

Assalamu alaikum I have created a youtube channel in which i upload recitations of Quran and created a recipe blog. Can i monetize them with Google Adsense and earn through ads?? Is it halal?? And also can i earn from my recipe blog by posting ads on it??

Answer #: 2670

السلام علیکم!  میں نے ایک یو ٹیوب چینل بنایا ہے جس میں مَیں تلاوت قرآن مجید اپلوڈ کرتا ہوں اور ایک نسخہ جات والا بلاگ تیار کیا ہے۔ کیا میں گوگل ایڈسینس کے ذریعہ ان سے رقم کما سکتا ہوں اور اشتہارات کے ذریعے کما سکتا ہوں؟ کیا یہ حلال ہے؟ اور کیا میں اپنے نسخہ جات والے بلاگ پر اشتہارات پوسٹ کرکے کما سکتا ہوں؟

الجواب حامدا ومصلیا

یو ٹیوب پر جو پیسہ کمایا جاتا ہے اس میں درحقیقت صارف اپنا مواد ویڈیو کی شکل میں بنا کر یوٹیوب کو دیتا ہے اور یوٹیوب کے صارفین اس مواد کو زیادہ دیکھتے ہیں، یا پسند کرتے ہیں تو اس پر یوٹیوب صارف کو طے شدہ رقم ادا کرتا ہے۔اس ادائیگی کے لیے وہ گوگل ایڈ سینس کا اکاؤنٹ استعمال کرتا ہے۔لہذا اپنی ویڈیوز کے ذریعے پیسے کمانے کے لیے ان شرائط کا لحاظ ضروری ہے:

۱- ویڈیو میں کسی غیر شرعی اور ناجائز امر کی ترویج نہ   کی گئی ہو۔

۲-  ویڈیو میں موسیقی نہ ہو۔

۳- پیسوں کی وصولی یا ادائیگی  کرنے میں  کوئی سودی معاملہ  یا فاسد عقد نہ کرنا پڑتا ہو۔

۴-  جان دار کی تصاویر والے یا کسی طور پر بھی غیر شرعی اشتہارات اس چینل پر نہ چلتے ہوں۔

اگر ان شرائط کا لحاظ رکھ کر چینل چلایا جاسکتاہے تو اس کی کمائی جائز ہوگی۔ ہماری معلومات کے مطابق یوٹیوب پر ایسا چینل چلانا موجودہ دور میں تقریباً ناممکن ہے، کیوں کہ اپنے تئیں اگر ان شرائط کا لحاظ رکھ بھی لیا جائے تو یوٹیوب انتظامیہ کی طرف سے چینل پر اپنی مرضی سے اشتہارات چلائے جاتے ہیں، جو مختلف ممالک اور علاقوں کے اعتبار سے تبدیل بھی ہوتے ہیں، جن میں بہت سے غیر شرعی امور پر مشتمل اشتہارات ہوتے ہیں، لہٰذا یوٹیوب پر چینل بناکر اس کے ذریعے کمانے سے اجتناب کیا جائے۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

‏27‏ ربیع الثانی‏، 1442ھ

‏13‏ دسمبر‏، 2020ء