08 Dec, 2021 | 3 Jumada Al-Awwal, 1443 AH

Question #: 2473

July 04, 2019

Assalamualaikum. Ham ye jaanna chahte hain k credit card k reward points, ham usko rupees me convert karlete hain Kiya ye jaiz he. Please bataden. Wassalam, Mubarak Ali

Answer #: 2473

الجواب حامدا ومصلیا

ڈیبٹ یا کریڈیٹ کارڈ استعمال کرنے پر جو پوائنٹس ملتے ہیں، ان پرشرعاً ”سود“ کی تعریف صادق نہیں آتی، یہ بظاہر ترغیبی انعام ہی ہیں؛ اس لئے انھیں اپنی ذاتی ضروریات میں استعمال کرنے کی گنجائش ہے۔ واضح رہے کہ کریڈیٹ کارڈ کا استعمال اسی وقت جائز ہے جب آدمی کو سود ادا نہ کرنا پڑے یعنی مدت معینہ کے اندر اندر بینک میں پیسہ جمع کردیا جائے۔ (دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند)

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ