27 Apr, 2024 | 18 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2439

May 07, 2019

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ حضرت مفتی صاحب دامت برکاتہم ایک مسئلہ پوچھناتھاکہ ایک مسجد کے امام صاحب ھیں انہوں نے مسجد میں امامت کے فرائض سرانجام دئیے تقریبا53 سال تو اب وہ کافی بیمار ھیں تو مسجد کی انتظامیہ نے انکے متبادل اور امام بھی رکھ لیاھے تو پوچھنایہ تھا مسجد کی انتظامیہ بشمول متولی مسجد یہ چاھتے ھیں کہ ھم مسجد کے فنڈ میں سے امام صاحب کی کچھ امداد کر دیں 20000 سے 25000 تک تاکہ وہ اپناعلاج و معالجہ کراسکیں تو کیا یہ درست ھے کہ مسجد کے فنڈ سے امام صاحب کو امداددیناجائز ھے کہ نھی جبکہ اس وقت وہ امام نھی رھے بیماری کیوجہ سے۔والسلام محمدابوبکر18ھزاری ۔

Answer #: 2439

الجواب حامدا ومصلیا

صورت مسؤلہ میں   مسجد کے فنڈ سے امام صاحب کو امداددیناجائز ہے ، یہ   تعاون ان کی  خدمات کی وجہ سے ہے جو اس نے پہلے کی ہیں۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

‏14 ،‏ رمضان‏، 1440ھ

‏20 ،‏ مئی‏، 2019ء