09 Dec, 2024 | 7 Jumada Al-Akhirah, 1446 AH

Question #: 3214

August 06, 2023

السلام علیکم ! میرا سوال ہے کے کیا سنی لڑکی کا شیعہ لڑکے سے نکاح جائز ہے ؟ عقائد کی حوالے سے شیعہ لڑکا صحابہ رض اور حضرت عائشہ رض کا احترام کرتا ہے۔حضرت علی رض کا رتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کم کا قائل ہے۔ قرآن پاک کو بلکل صحیح مانتا ہے اور تدوین حضرت ابو بکر رض کا قائل ہے۔ کافی عرصے سے ہم اسکو جانتے ہیں ۔ حسین رض کے غم میں روتا ہے لیکن ماتم نہیں کرتا اور خون نہیں نکالتا ۔ اہلِ سنت مسجد میں اہلِ سنت امام کی اقتداء میں نماز بھی پڑھ لیتا ہے اور اذان اور کلمے کو بڑھانے کا قائل بھی نہیں ہے۔ سلجھے ہوئے نیک خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور رشتے کے لیے بار بار آرہے ہیں اور اسرار کر رہے ہیں۔ رہنمائی فرمائیں۔

Answer #: 3214

الجواب حامدا ومصلیا

سنی لڑکی  کا نکاح شیعہ لڑکے سے جائز نہیں ہے۔ لہذا صورت مسؤلہ  میں  سنی لڑکی کا نکاح شیعہ لڑکے سے کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے اور انکار کردینا چاہیے، اور  کسی صحیح العقیدہ، نیک  سنی لڑکے  سے نکاح  کردینا چاہیے۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ