Question #: 3229
October 04, 2023
Answer #: 3229
الجواب حامدا ومصلیا
جب آپ باضابطہ طور پرعالم نہیں ہیں تو آپ کے لیے شرعی مسائل کے سوال جواب اور اخبارات سے احادیث لیکر ویڈیو بنانا، جائز تو ہے، البتہ اس میں بہتر ہے کہ یہ ہے کہ ان احادیث وغیرہ کے بارے میں پہلے کسی مستند عالم سے مشورہ کرلیا کریں اور اس کے بعد اس کی ویڈیو بنا دیا کریں۔ یوٹیوب ویڈیوز کے ذریعے پیسے کمانے کے لیے ان شرائط کا لحاظ ضروری ہے:
۱- ویڈیو میں کسی غیر شرعی اور ناجائز امر کی ترویج نہ کی گئی ہو۔
۲- ویڈیو میں موسیقی نہ ہو۔
۳- پیسوں کی وصولی یا ادائیگی کرنے میں کوئی سودی معاملہ یا فاسد عقد نہ کرنا پڑتا ہو۔
۴- غیر شرعی اشتہارات اس چینل پر نہ چلتے ہوں۔
۵- آمدن کی کچھ رقم صدقہ کر دیا کریں۔
اگر ان شرائط کا لحاظ رکھ کر چینل چلایا جاسکتاہے تو اس کی کمائی جائز ہوگی.
والله اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ