28 Apr, 2024 | 19 Shawwal, 1445 AH

Question #: 3121

March 25, 2023

مجھے کافی عرصے سے رحم کی بیماری ہے جس کا نام endometriosis ہے . جس کی وجہ سے مجھے ایام کے علاوہ بھی دھبے آتے رہتے ہیں اور ایام کے دن بھی بڑھتے گھٹتے رہتے ہیں. ایام کبھی ١٠ دن سے بھی تجاوز کر جاتے ہیں اور کبھی طہارت کے ١٥ دن مکمّل نہیں ہوتے کے باقاعدہ bleeding شروع ہو جاتی ہے. یعنی ایک مہینے میں دو مرتبہ ماہواری ہوتی ہے . اس بیماری کی ہونے سے پہلے مجھے ایام ٧ دن آتے تھے اور طہارت تقریبا ٢١ دن رہتی تھی جو کے میری عادت تھی. پوچھنا یہ ہے کے میں١٠ دن ایام کے شمار کرتی ہوں چاہے bleeding رکے یا نہ رکے، اور اسی طرح ١٥ دن طہارت کے شمار کرتی ہوں چاہے دھبے آنے شروع ہو جائیں (طہارت کا وقت مکمّل ہونے سے پہلے). ایسی صورت میں مجھے نمازوں کے اوقات اور روزوں کو کیسے شمار کرنا ہو گا ؟ میری اس بیماری کی وجہ سے کیا احکام لگیں گے؟

Answer #: 3121

الجواب حامدا ومصلیا

اس بیماری کی وجہ سے جب آپ کے پندرہ دن طہر کے مکمل نہیں ہوتے تو اس بیماری کے شروع ہونے سے پہلے آپ کی جو ایام کی ترتیب تھی (7 دن حیض کے اور 21 دن طہر کے ) اب بھی اسی حساب سے مہینے کے وہی 7 دن حیض کے اور 21 دن طہر (پاکی) کے شمار کیے جائیں گے۔ دس دن حیض کے اور پندرہ دن پاکی کے شمار کرنا درست نہیں ہے۔

یہ بھی واضح رہے کہ یہ حکم اس وقت ہے جب طہر کے پندرہ مکمل نہ ہو رہے ہوں۔ جس مہینے پاکی (طہر) کے پندرہ دن مکمل ہوں تو اس مہینے کے خون کی ترتیب لکھ کر حکم معلوم کر لیا جائے۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ