Question #: 3066
December 30, 2022
میں پوچھنا چاہتا تھا کہ کیا nfts حلال ہیں؟ Nfts ایک ایسا ڈیجیٹل آرٹ ہے جو ڈیجیٹل طور پر کریپٹو کرنسی جیسے بٹ کوائن میں خریدا اور بیچا جاتا ہے۔ دراصل مجھے اپنے فن کو آن لائن این ایف ٹی کے طور پر فروخت کرنے میں مدد کرنے کے لیے کافی تجاویز مل رہی ہیں اور میں اس کا منتظر ہوں لیکن میں کسی بھی حرام کام میں ملوث نہیں ہونا چاہتا لیکن ڈیلنگ کریپٹو کرنسی میں کی جاتی ہے جو اصل رقم نہیں ہے اور جب بھی آرٹ ورک فروخت ہوتا ہے تو مجھے کمیشن کے طور پر تھوڑا سا فیصد ملتا ہے۔ کیا یہ حلال ہے؟
Answer #: 3066
الجواب حامدا ومصلیا
- ڈیجیٹل آرٹ میں اگر ناجائز تصاویر، یا موسیقی / میوزک، یاناجائز ویڈیوز یااس طرح کی دیگر ناجائز اشیا بنائی جاتی ہوں اور ان کی خرید و فروخت ہوتی ہو، تو اس طرح کی خرید و فروخت ناجائز ہے اور اس کی اجرت بھی ناجائز ہے ۔
- کریپٹو کرنسی (ڈیجیٹل کرنسی) کے اندر شرعی طور پر حقیقی کرنسی کے بنیادی اوصاف و شرائط نہیں پائے جاتے بلکہ یہ محض ایک فرضی کرنسی ہے ،اس کا خارجی اعتبار سے کوئی وجود نہیں ہے، اس لئے بٹ کوئن یا کسی بھی ڈیجیٹل کرنسی سے خرید و فروخت کرنا جائز نہیں ہے۔
لہذا صورت مسؤلہ میں آپ کے لیے کریپٹو کرنسی (ڈیجیٹل کرنسی) میں یہ کمیشن لینا جائز نہیں ہے۔
والله اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ