03 May, 2024 | 24 Shawwal, 1445 AH

Question #: 3176

April 27, 2023

Kiya halat Haiz ma Namaz n parni ho to kiya Quran pak ki lambi ayat k wazifa kar saktay hn ya wazifay wali books ko hath Laga kar par saktay hn

Answer #: 3176

الجواب حامدا ومصلیا

  1. قرآن مجید کی  وہ آیات جن میں دعا کا معنیٰ  موجود ہو ، ان کو عورت حالت حیض میں  بطور دعا اور وظیفہ پڑھ سکتی ہے، اور قرآن  مجید کی وہ آیات  جن میں دعا کا معنیٰ نہیں  ہےاُن آیات کو  عورت حالت حیض میں بطور وظیفہ بھی نہیں پڑھ سکتی ۔ لہذا  صورت مسؤلہ میں  اگر اس  لمبی آیت  میں دعا والا معنی موجود ہے تو  حالت حیض میں اس کو پڑھ سکتی ہے، اگر اس میں دعا کا معنیٰ نہیں ہے  تواس کو  حالت حیض میں بطورِ وظیفہ پڑھنا درست نہیں ہے۔
  2. وظیفہ کی کتاب اگر صرف قرآنی آیات پر مشتمل ہے تو حالتِ حیض میں اس کو ہاتھ نہیں لگا سکتے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 292)

"يمنع ..... (وقراءة قرآن) بقصده". "(قوله: بقصده) فلو قرأت الفاتحة على وجه الدعاء أو شيئاً من الآيات التي فيها معنى الدعاء ولم ترد القراءة لا بأس به، كما قدمناه عن العيون لأبي الليث، وأن مفهومه أن ما ليس فيه معنى الدعاء كسورة أبي لهب لا يؤثر فيه قصد غير القرآنية" .

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ