19 Sep, 2024 | 15 Rabi Al-Awwal, 1446 AH

Question #: 3227

September 28, 2023

فیصل بینک اسلامی کچھ سالوں پہلے کمرشل بینک تھا ، لیکن اب کچھ سالوں سے اسلامی ہو چُکا ہے ، سیونگ اکاؤنٹ کا نظام مداربت پے مبنی ہے ، کوئی برانچ بھی کمرشل نہیں ، تو کیا اس میں سوینگ اکاؤنٹ کھلونا جائز ہے ؟؟ اور اگر خُدا نخاستا بینک دھوکہ دے کر کہیں غلط جگہ پیسے لگا دے تو کیا ہمیں بھی گناہ ملے گا ؟

Answer #: 3227

الجواب حامدا ومصلیا

سوال میں ذکر کردہ بینک شرعی اصولوں کے مطابق مستند علماء کی نگرانی میں اپنے معاملات سر انجام دے رہا ہو تو  اس میں سیونگ اکاؤنٹ  کھلوانا جائز ہے۔ اور اس صورت میں اگر بینک کوئی سودی معاملہ کرتا ہے تو اس کے ذمہ دار آپ نہیں ہوں گے۔

سوال میں ذکر کردہ بینک اگر  شرعی اصولوں کے مطابق مستند علماء کی نگرانی میں اپنے معاملات سر انجام نہیں  دے رہا تو  اس میں سیونگ اکاؤنٹ  کھلوانا جائز نہیں  ہے۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ