29 Mar, 2024 | 19 Ramadan, 1445 AH

Question #: 3002

August 03, 2022

حالت حیض میں بچی حفظ کیسے کرے؟

Answer #: 3002

الجواب حامدا ومصلیا

حالت حیض میں عورت کے لیے قرآن مجید  زبانی یا دیکھ کر پڑھنا حرام ہے، اسی طرح  اس کے لیے اس کو براہ راست چھونا  جائز نہیں ہے۔ البتہ یاد کرنے کا یہ طریقہ ہو سکتا ہے کوئی تلاوت کررہا ہو اس کے پاس بیٹھ جائے، اور سنتی رہے، سننے سے بھی یاد ہوجاتا ہے۔ اسی طرح موبائل وغیرہ سے  ریکارڈ کی ہوئی تلاوت سننے سے بھی یاد کرسکتی ہے۔

وعَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ قَالَ لَا تَقْرَاَ الْحَائِضُ وَلَا الْجُنُبُ شَيْئًا مِنَ الْقُرْآنِ.

 ترمذي، السنن، 1: 236، رقم: 131، دار احیاء التراث العربي، بیروت

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے حضور نبی اکرمﷺ نے فرمایا: حائضہ اور جنبی قرآن پاک سے کچھ نہ پڑھیں۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ