Question #: 2655
July 22, 2020
Answer #: 2655
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! استادجی میں یہ ایک سوال پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا عورت اپنی قربانی کا جانور خود ذبح کر سکتی ہے؟ ثبوت کے ساتھ بتائیے۔
الجواب حامدا ومصلیا
عورت اگر جانور ذبح کرنا جانتی ہو تو وہ اپنی قربانی کا جانور خود بھی ذبح کرسکتی ہے، لیکن یاد رہے کہ عموماً عورتیں چونکہ مردوں کی طرح قوی اور ذبح کرنے میں مہارت نہیں رکھتیں جس کی وجہ سے ذبح میں غلطی اور جانور کو اذیت میں مبتلا کرنے کا قوی اندیشہ ہوتا ہے ، اس لیے مرد کا ذبح کرنا بہتر اور افضل ہے البتہ اگر کوئی خاتون باآسانی عمدہ طریقے سے ذبح پر قدرت رکھتی ہو تو اس کے جانور قربان میں کوئی حرج نہیں ہے۔
فی الفتاوى الهندية : (5/ 286)
المرأة المسلمة والكتابية في الذبح كالرجل.
والله اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ
20 ربیع الأوّل، 1442ھ
07 نومبر، 2020ء