29 Mar, 2024 | 19 Ramadan, 1445 AH

Question #: 2437

May 05, 2019

السلام علیکم و رحمۃ اللہ حضرت آج کل یہ عام ٹرینڈ بن گیا ہے کی کسی بھی تقریب میں کھانے کے لئے ٹیبل کرسی ہوتی ہے۔ کیا یہ خلافِ سنت نہیں اور اس میں دوسری قوم سے مشابہت نہیں کوئی اطمینان بخش جواب فرماۓ جسکے بعد کیا عمل کرے یا نہیں کلیر ہوجاۓ جزاکم اللہ خیرا

Answer #: 2437

السلام علیکم و رحمۃ اللہ حضرت آج کل یہ عام ٹرینڈ بن گیا ہے کہ کسی بھی تقریب میں کھانے کے لئے ٹیبل کرسی ہوتی ہے۔ کیا یہ خلافِ سنت نہیں اور اس میں دوسری قوم سے مشابہت نہیں؟؟؟  کوئی اطمینان بخش جواب فرمائیں  کہ یہ عمل کریں یا نہیں،  کلیئر ہوجائے۔جزاکم اللہ خیرا

الجواب حامدا ومصلیا

میز یا کرسی پر بیٹھ کر کھانا اگرچہ حرام نہیں ہے ا لبتہ کھانے کے ادب کے خلاف ہے، لہٰذا بلاعذر کرسی پر بیٹھ کر کھانے  کی عادت  نہ بنائی جائے ، ہاں اگر کوئی عذر ہو مثلاً بدن بھاری ہونے کی وجہ سے زمین پر نہ بیٹھ سکے یا کسی ایسی جگہ دعوت ہو جہاں کرسی پر بیٹھنے کے علاوہ انتظام نہ ہو تو ایسے موقع پر کرسی پر بیٹھ کر کھانے کی گنجائش ہے، جہاں تک دوسری قوم کے ساتھ مشابہت کا تعلق ہے تو اس کا تعلق ان علاقوں سے ہے جن میں کفار وفساق کا شعار بن چکا ہو لیکن اب چونکہ اس میں ابتلائے عام ہے اس لیے اب یہ حکم نہ ہوگا۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

‏28‏ شوّال‏، 1440ھ

‏02‏ جولائی‏، 2019ء