19 Apr, 2024 | 10 Shawwal, 1445 AH

Question #: 1825

December 24, 2016

Asslam o Alaikum coca cola company k drinks halal hoty h ya haram???

Answer #: 1825

کوکا کولا مشروبات حلال ہیں یا حرام؟

الجواب حامدا ومصلیا

کسی چیز کے حلال یا حرام ہونے میں اس کے اجزائے ترکیبی کا اعتبار ہوتا ہے، جس کمپنی کی مشروبات کا سوال میں  ذکر ہے، اگر ان میں کوئی ناپاک ، یا حرام چیز نہیں ڈالی گئی، بلکہ ان کے اجزائے ترکیبی حلال  اور پاک ہیں، تو اس صورت میں  وہ حلال ہیں اور ان کاپینا بھی جائز ہے۔ اور اگرمذکورہ مشروبات میں کوئی حرام یا ناپاک چیز ڈالی گئی ہو، ( اور اس کی ماہیت بھی تبدیل نہ ہوئی ہو) تو اس صورت میں وہ حلال نہ ہوں گے اور ان کا پینا بھی جائز نہ ہوگا۔ لہذا جب تک تحقیق سے ثابت نہ ہوجائے کہ اس میں حرام یا نجس چیزڈالی گئی ہے، تب تک حرام نہیں کہہ سکتے اور دوسروں کو منع نہیں کرسکتے۔ ہاں! اگر اپنا دل نہ مانے تو اپنی حد تک ا حتیاط کرنے میں حرج نہیں.

  واللہ اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ،معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ