28 Mar, 2024 | 18 Ramadan, 1445 AH

Question #: 2629

June 15, 2020

محترم المقام مفتی صاحب۔ السلام علیکم و رحمة اللہ و برکاتہ۔ زید اور عمر باپ شریک بھائی ہیں۔ دونوں کی مائیں الگ الگ ہیں۔ کیا زید کی نواسی کا نکاح، عمر کے بیٹے کے ساتھ ہو سکتا ہے؟ لڑکی رشتے میں لڑکے کی سوتیلی بھانجی لگے گی۔ سوتیلی کزن بہن کی بیٹی ہے۔ اگر نکاح جائز ہو گا تو دلائل بھی مرحمت فرمائیں۔ جزاکم اللہ احسن الجزاء

Answer #: 2629

الجواب حامدا ومصلیا

صورت مسؤلہ میں  لڑکی،  عمر کے بیٹے کی چچا زاد بہن  کی بیٹی ہے، لہذا اس کے  ساتھ  نکاح جائز  ہے۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

‏20‏ ربیع الأوّل‏، 1442ھ

‏07‏ نومبر‏، 2020ء