28 Mar, 2024 | 18 Ramadan, 1445 AH

Question #: 2381

March 03, 2019

Assalam o alaikum.i want to ask the authenticated (mufta) Exact weight of mahre fatima in grams Now a days exact amount of mehre Fatima? Jazakallah khair

Answer #: 2381

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہٗ! میں گرامز میں مہرِ فاطمی کی مفتیٰ بہ مقدار کے بارے پوچھنا چاہتاہوں، آج کل مہرِ فاطمی کی درست قیمت کتنی ہے؟

الجواب حامدا ومصلیا

1-   حضرت فاطمہ رضی اللہ عنھا کے مہر  کی مقدار کے بارے میں دو روایتیں ہیں، راجح روایت کے مطابق اس کی مقدار 480 درہم =    1.63296 کلو گرام   (یعنی تقریبا : 1632 گرام) ہے۔  ( کذافی احسن الفتاوی :    5 / 32)

2-   چاندی کی قیمت ہر جگہ   اور وقتا فوقتااوپر نیچے ہوتی رہتی ہے، اس لیے   جس دن مہر  فاطمی  قیمت میں ادا کرنا ہو یا اس کی قیمت مقرر کرنی ہو، تو اس دن اپنے ملک میں  چاندی کا نرخ  معلوم کر کے  خود حساب کرلیں ۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

۲۷ ، جمادی الثانی ، ۱۴۴۰ھ

05‏  ، مارچ‏، 2019ء