19 Apr, 2024 | 10 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2273

August 18, 2018

Asa. . . Hazrat shadi k liye lrki ko kia cheezain madd.e.nzar rkhni chahyen??

Answer #: 2273

الجواب حامدا ومصلیا

اسلام کا حکم یہ ہے کہ رشتہ کرتے وقت لڑکے اور لڑکی دونوں کی دِین داری اور شرافت و امانت کو ترجیح دی جائے۔ اگر حسب ونسب، مال و دولت اور دینداری سب چیزیں مل جائیں تو اس سے بہتر اور کیا ہوگا، لیکن اگر حسب ونسب اورمالداری نہ ہو البتہ دینداری ہو تو دینداری کو ترجیح دینی چاہیئے جس سے دین و دنیا دونوں کے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔  لہذا جو لڑکا حرام کماتا ہو، اس سے وہ لڑکا اچھا ہے جو رزقِ حلال کماتا ہو خواہ مالی حیثیت سے کمزور ہو، اور جو لڑکا دِین دار ہو، پاکدامن  ہو،  وہ بہتراس سے جو مالدا ر  اور خوبصورت ہو، لیکن شریف اور پاکدامن نہ ہو۔

فی صحیح البخاری (۷۶۲/۲):عن أبي هريرة رضي الله عنه، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " تنكح المرأة  لأربع: لمالها ولحسبها وجمالها ولدينها، فاظفر بذات الدين، تربت يداك".

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

‏02‏ محرّم‏، 1440ھ

‏13‏ ستمبر‏، 2018ء