20 Apr, 2024 | 11 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2173

December 14, 2017

Assalmu Alaikum Mufti sahab ji apse masla pochna tha k aj kal waldein bradri me shadi krny ki waja se buchiyon or bucho ko bithaye rkhty hn wo bethy bethy bhorhy ho jaty hn ya ghalt talukat me phance jaty hn kia aise krna jaiz hn or kuch buchy ya buchiyan khd se shadi kr lety hn. is masly me waldein ka kasoor hn ya buchon ka? is surthal me kia karna chahye please Islam ki roshni me rehnumaye farma dy. Thank You!

Answer #: 2173

السلام علیکم!

آج کل والدین برادری  سے باہر شادی نہیں کرتے اور لڑکیاں بوڑھی ہوجاتی ہیں، پھر ان کی شادی جاکر کرتے ہیں، اس وجہ سے کچھ لڑکیاں  والدین سے خفیہ نکاح کرلیتی ہیں۔ تو اس میں کس کا قصور ہے: والدین کا  یا لڑکی کا؟

الجواب حامدا ومصلیا

والدین کا دوسری برادری میں اپنی بیٹی کا نکاح کرانے کو برا سمجھنا ، اور لڑکی کا والدین سے خفیہ نکاح کرنا، یہ دونوں باتیں درست نہیں ہیں۔  برادری کے محدود دائرے میں شادی بیاہ کرنے پر  بعض برادریوں کی طرف سے جو زوردیا جاتا ہے، اور بعض دفعہ اس کی انتظار میں لڑکی کی عمر بہت برھ جاتی ہے، یہ درست نہیں ہے۔ والدین اپنی  لڑکی کی  رضامندی سے دوسری مناسب  برادریوں  میں نکاح کرسکتے ہیں، اس میں شرعاً کوئی عیب نہیں ہے۔

اسی طرح والدین سے چھپ کر نکاح کرنا  بہت ہی بری بات ہے، اسلام اس کو پسند  نہیں کرتا۔لہذا والدین کی رضامندی سے ہی  نکاح کرنا چاہیے۔  اور اس طرح  کے خفیہ نکاح میں اکثر دھوکہ ہوتا ہے، پھر خفیہ  نکاح میں  شرائط  ِنکاح کا لحاظ بہت کم ہی رکھا جاتا ہے،  جس کی وجہ سے عام طور پراس طرح کا  نکاح  شرعاً منعقد ہی نہیں  ہوتا۔

  واللہ اعلم بالصواب

      احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

  دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

۶؍ربیع الثانی؍۱۴۳۹ھ

 ۲۵؍دسمبر؍۲۰۱۷