24 Apr, 2024 | 15 Shawwal, 1445 AH

Question #: 1986

June 14, 2017

جیسے ہی شوہر نے طلاق دی اسی وقت عدت شروع ہو جاتی ہے۔اس وقت اگر عورت  لا علمی کی وجہ سے عدت میں نہ بیٹھ سکی تو اب اس کے لیے کیا حکم ہے؟

Answer #: 1986

جیسے ہی شوہر نے طلاق دی اسی وقت عدت شروع ہو جاتی ہے۔اس وقت اگر عورت  لا علمی کی وجہ سے عدت میں نہ بیٹھ سکی  اور اس کی عدت کے تمام دن ختم ہوگئے تو اب اس کے لیے کیا حکم ہے؟ دوبارہ  عدت میں بیٹھے یا  نہیں ؟

الجواب حامدا ومصلیا

صورت مسئولہ میں اس عورت کی عدت گذر چکی ہے،  دوبارہ بیٹھنے کی  ضرورت نہیں ہے۔

فی الدر المختار - (3/ 520)

(ومبدأ العدة بعد الطلاق و) بعد (الموت) على الفور (وتنقضي العدة وإن جهلت) المرأة (بهما) أي بالطلاق والموت لأنها أجل فلا يشترط العلم بمضيه.

       واللہ اعلم بالصواب

      احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

  دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

۸؍ذیقعدہ؍۱۴۳۸ھ

                  ۱؍اگست؍۲۰۱۷ء