19 Apr, 2024 | 10 Shawwal, 1445 AH

Question #: 1884

February 25, 2017

main nai pechlai saal sardion main umrah kia tha. sardi ki waja sai masjid al haram ka farsh thanda tha to main nai chappal pehan kai tawwaf kia. to kia mera umrah ho gya or koi kaffara to nai wajib hua?

Answer #: 1884

میں نے پچھلے سال سردیوں  میں عمرہ کیا  تھا، سردی کی وجہ سے مسجد الحرام کا فرش ٹھنڈا تھا، تو میں نے چپل پہن  کر طواف کیا  تو کیا میرا عمرہ ہوگیا اور کوئی کفارہ تو نہیں واجب ہوا؟

یہ جوتا ہوائی چپل تھا، جس میں درمیان والی ہڈی ظاہر تھی،  اوروہ  جوتاپاک تھا۔

الجواب حامدا ومصلیاً

ایسا چپل، جس سے  ٹخنوں اور   پیر کے پشت اور اوپر کی ہڈی کھلی رہے اور اس پر چپل کا کوئی حصہ نہ آنے پائےتو ایسا چپل احرام کی حالت میں پہننا جائز ہے، اور اس کو پہن کر طواف کرنے  میں بھی کوئی حرج نہیں بشرطیکہ پاک ہو۔  (کذا فی معلم الحجاج)۔ لہذا صورت مسؤلہ میں ہوائی چپل میں کیا ہوا طواف درست ہوگیا ہے، اور اس کی وجہ سے کوئی کفارہ واجب نہیں ہوا۔

      واللہ اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ،معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

۳۰؍جمادی الاول؍۱۴۳۸ھ

۲۸؍فروری؍۲۰۱۷ء