25 Apr, 2024 | 16 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2392

March 13, 2019

Assalamualaikum.Is nikah predestined according to islam .If u love someone and you cannot get married to that person due to some reason ,what in that case a person should do .Maybe after he gets married to another person,the previous ishq will still haunt him as it is the illness of his heart.Mufti saab do pray for me ,if i am better for that person then only May Allah accept that love otherwise pray that my heart gets cured From this illness .Na kar dain mujko majboor nawa firdous mai hoorian,mera soze daroo phir gharmiye mehfil na ban jaye... Assalamualaikum

Answer #: 2392

السلام علیکم!...  اسلام میں نکاح کے متعلق کیا فرمایا گیاہے۔ اگر آپ کسی سے محبت کرتے ہیں اور پھر کسی وجہ سے اس شخص سے شادی نہیں کر سکتے ، تو اس معاملے میں ایک  شخص کو کیا کرنا چاہئے؟  ہو سکتا ہے کہ وہ کسی دوسرے شخص سے شادی کر لے، لیکن  پچھلا عشق  اب بھی اس کو تکلیف دے گا کیوں کہ وہ اس کے دل میں گھر کر چکا ہے۔ مفتی صاحب میرے لیے دعا کیجیے، اگر میں اُس شخص کے لئے بہتر ہوں تو اللہ ہی صرف اس محبت کو قبول کرے،   وگرنہ میرے لیے دعا کیجیے کہ میرا دل اس بیماری سے صاف ہو جائے۔

؎            نہ کر دیں مجھ کو مجبورِ نوا  فردوس میں حوریں  

    مِرا سوزِ دروں پھر گرمئی محفل نہ بن جائے

الجواب حامدا ومصلیا

شادی سے پہلے کسی  اجنبی عورت سے محبت کرنا  اور اس سے گفتگو کرنا جائز نہیں ہے۔  اگر کسی سے محبت کی ہو   اور وہ نہ ملے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ سابقہ زندگی سے توبہ کرے اور  سمجھے کہ میرے لیے یہ فائدے میں نہیں تھی ، اس لیے مجھے نہیں ملی۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

۱۸ ، رجب المرجب ، ۱۴۴۰ھ

25 ، مارچ ، 2019ء