26 Apr, 2024 | 17 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2375

February 19, 2019

Assalamualikum Kaya yeh khena ke "main jaza or saza se bezaar hon" kalma kuffar hai? kyoun ke kahi daffa parrha hai ke "hum azaab or saza ko jain" "Allah walay sawab ke liay nai sawad ke liay ammal kartay han"

Answer #: 2375

سوال

السلام علیکم!  کیا یہ کہناکہ  ’’میں جزا و سزا سے بیزار ہوں‘‘  کلمہ کفر ہے؟؟ کیوں کہ کئی دفعہ پڑھا ہےکہ ’’ہم عذاب اور سزا کو جائیں‘‘  ’’اللہ والے ثواب کے لیے نہیں سواد کےلیے عمل کرتے ہیں‘‘

الجواب حامدا ومصلیا

’’میں جزا و سزا سے بیزار ہوں‘‘   اگر اس سے مراد  جزا اور سزا کی مطلقا نفی کرنا مقصود ہو تو یہ کفر ہے۔

 اور اگر اس سے مراد یہ ہو کہ اللہ کےحکم کی وجہ سے گناہ سے بچنا ہے، اس گناہ کی جو سزا ہے  اس کو  سوچ کر نہیں بچنا،  اور اللہ کے حکم  کی وجہ سے  عبادت کرتے ہیں ، اس کے اوپر ملنے والے انعام  کو  سوچ کر عبادت نہیں کرتے ، بلکہ اصل مقصود  اللہ تعالیٰ کی رضا اور اس  کا حکم ہے ،  تو یہ کلمہ کفر نہیں ہوگا۔ لیکن اس کے باوجود  ’’میں جزا و سزا سے بیزار ہوں‘‘     جیسے مشکوک کلمات بالکل نہیں کہنا چاہئیں۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

۲۱ ، جمادی الثانی ، ۱۴۴۰ھ

27 ، فروری ، 2019ء