23 Apr, 2024 | 14 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2337

December 28, 2018

Aslam o ALIKUM Shyke May Allah bless u and grant u Barakh in your EFFORDS I want to know about revelation When did prophet Muhammad RECIEVED revelation I heard its 40 so when he was young did he not get any sort of KNOWELDGE and did he knew he was a prophet at young age secound so did all the prophet RECIEVED revelation from child hood JAZAKAHLLAH

Answer #: 2337

السلام علیکم شیخ! 

1- ا للہ آپ کو برکت عطا فرمائے اور آپکی کوششوں میں برکت عطا فرمائے. میں وحی کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں، پیغمبر محمدﷺ پر کب وحی نازل ہوئی؟

2-  میں نے سنا ہے کہ  40 کی عمر میں نازل ہوئی،  جب وہ جوان تھے تو کیا انہوں نے کوئی بھی ذریعۂ علم اختیارنہیں کیا تھا؟

3- اور کیا وہ جانتے تھے کہ وہ چھوٹی عمر  سے ہی نبی ہیں؟

4-   تو کیا تمام پیغمبروں پر بچپن میں ہی وحی نازل ہوئی تھی؟ جزاک اللہ

الجواب حامدا ومصلیا

1-  حضرت نبی کریم ﷺ پر وحیِ نبوت  40    سال کی عمر میں نازل ہوئی ہے۔

2- نبی کریم ﷺ جب جوان تھے توانہوں نے   لکھنے پڑھنے کا کوئی ذریعہ اختیار نہیں کیا تھا، اور رسول اللہ ﷺ لکھنا پڑھنا نہیں جانتے تھے۔

3- حضرت نبی کریم ﷺ اپنی چھوٹی عمر میں  یقین سے نہیں جانتے تھے کہ مستقل میں اللہ تعالیٰ ان کو نبوت عطا فرمائے گا۔ تاہم  ان کے اندر وہ تمام صلاحیتیں موجود تھی جو ایک نبی کے لیے ہونا ضروری ہیں۔

4-  تمام انبیاء  علیہم السلام  پر وحیِ نبوت 40  سال کی عمر میں نازل ہوئی ہے۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

۲۱ ؍ جمادی الأول ؍ ۱۴۴۰ھ

28‏ ؍ جنوری ؍  2019ء