29 Mar, 2024 | 19 Ramadan, 1445 AH

Question #: 2237

April 21, 2018

assalamualikum aik muslim aik christian ko deen ki dawat day raha hy dawat k doran wo christain ko kehta ha k agar essa(a.s) meri zindgi main aa gaye or unhon ny essayat ki dawat di to main essai ho jaon ga , lekin mujhy yaqeen ha k wo islam per hon gy or islam ki dawt dain gy. to sawal ye ha k is jumly main muslim ny koi kufria jumla to ada nahi kr dya ..???

Answer #: 2237

السلام  علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ  ایک مسلمان ایک عیسائی کو دین کی دعوت دے رہا ہے، دعوت کے دوران وہ عیسائی کو کہتا ہے کہ اگر عیسیٰ ؑمیری زندگی میں آگئے اور انہوں نے عیسائیت کی دعوت دی تو میں عیسائی ہو جاؤں گا ، لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ اسلام پر ہوں گے اور اسلام کی دعوت دیں گے۔ تو سوال یہ ہے کہ اس جملے میں مسلمان نے کوئی کفریہ جملہ تو ادانہیں کر دیا؟؟؟

الجواب حامدا و مصلیا

سوال میں مذکور شخص نے یہ بات  ’’اگر عیسیٰ ؑمیری زندگی میں آگئے اور انہوں نے عیسائیت کی دعوت دی تو میں عیسائی ہو جاؤں گا ‘‘ چونکہ بطور فرض کرلینے کی بنیاد پر کہی ہے، جیساکہ بعد میں اس نے وضاحت کی ہے ’’لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ اسلام پر ہوں گے اور اسلام کی دعوت دیں گے‘‘   لہذا یہ جملہ کفریہ نہیں ہے، تاہم اس طرح کے جملوں سے   بھی اجتناب کرنا چاہیے۔

واللہ اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

۲۷ ؍ رجب المرجب ؍ ۱۴۳۹ھ

۱۴ ؍ اپریل  ؍ ۲۰۱۸ء