Question #: 2186
January 02, 2018
Answer #: 2186
کچھ کمپنیاں ہیں جو لاٹری ٹکٹ بیچتی ہیں۔سب کمپنی کا اپنا اپنا لاٹری ٹکٹ قیمت ہوتا ہے ،اگر میں نے دس ڈالر کی لاٹری ٹکٹ خریدی ہے تو اس میں ۱۰۔۱۲ نمبر ہوں گے ،بعد میں کمپنی کچھ چنے ہوئے نمبر کے ساتھ قیمت کا اعلان کرتی ہے جو اس کی ویب سائٹ پے روزکی(اپ ڈیٹ ) تاریخ آ جاتی ہے اگر میں نے (to to )ٹوٹو کی لاٹری ٹکٹ لی ہے تو مجھے ٹوٹو پے معلوم کرنا ہو گا ۔ کم قیمت سےلے کر ملین ڈالر ز تک ہوتا ہے ۔بالفرض اگر میری ۱۰ ڈالر کی لاٹری ٹکٹ کا نمبر پہلا انعام کے نمبر سے مل گیا تو ملین ڈالرز جیت سکتے ہیں ۔مجھے شک ہے یہ جوا تو نہیں ہے ؟پر یہ کلب میں جا کر نہیں کھیلا جاتا ،بلکہ یہ ٹکٹ تو دکان پے دستیاب ہوتی ہیں ،یہی جاننا تھا ۔
الجواب حامدا ومصلیا
سوال میں ذکردہ لاٹری سکیم اور اس طرح دیگر لاٹری سکیمیں ( کہ جس میں ایک طرف سے ادائیگی یقینی ہو، اور دوسری طرف سے ادائیگی موہوم ہو، یعنی ملنا اور نہ ملنا، دونوں ہوسکتے ہوں) ‘‘جوا ’’ (قمار) ہیں۔ اور جو ا(قمار) حرام ہے، لہذا اس طرح کی تمام سکیموں سے بچنا ضروری ہے۔
حاشية ابن عابدين (6/ 403)
القمار من القمر الذي يزداد تارة وينقص أخرى وسمي القمار قمارا لأن كل واحد من المقامرين ممن يجوز أن يذهب ماله إلى صاحبه ويجوز أن يستفيد مال صاحبه وهو حرام بالنص.
واللہ اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غفراللہ لہ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ
۱۶؍ربیع الثانی؍۱۴۳۹ھ
۴؍جنوری؍۲۰۱۸ء