26 Apr, 2024 | 17 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2141

November 08, 2017

Asslam o Alaikum Balo k jora k mutaliq kya fatwa h?

Answer #: 2141

عورتوں کے لیے بالوں کا جوڑا بنانا کیسا ہے؟

الجواب حامدا ومصلیا

عورتوں کے لیے بالوں کا جوڑا بنانا جو ممنوع ہے وہ یہ ہے کہ عورت ،بالوں کو جمع کرکے سر کے اوپر جوڑا باندھے، یہ جائز نہیں ہے، حدیث میں اس پر سخت وعید آئی ہے کہ ایسی عورتوں کو جنت کی خوشبو بھی نصیب نہیں ہوگی۔  اس کے علاوہ  دوسرے طریقے جائز ہیں بشرطیکہ کسی نامحرم کی نظر نہ پڑے اور کفار کے ساتھ مشابہت نہ ہو۔بالوں کا سخت پردہ ہے حتی کہ بوڑھی عورت کے بال دیکھنا بھی حرام ہے۔

الصحیح لمسلم - ( ٢ / ٢٠٥ )

عن أبی ھریرة ص قال : قال رسول اللہ ا : صنفانِ من أھل النار لم أرھما، قوم معھم سیاط کأذناب البقر یضربون بھا الناس۔ و نساء کاسیات عاریات، ممیلات مائلات، رؤوسھن کأسنمة البخت المائلة، لا یدخلن الجنة و لا یجدن ریحھا، و انّ ریحھا لتوجد من مسیرة کذا و کذا .