19 Apr, 2024 | 10 Shawwal, 1445 AH

Question #: 1904

March 21, 2017

Ausalam o Alikum Mohtaram Imam sahb mera sawal ye he k "aam tor per jab koi office ya business place jata he to Jo kapray pehnta he wo wapsi per change kr leta he aur ghar me jo kapray use krta he wo office ya business place pr nhi le k jata to kia in kapro se nemaz perna jaiz he ya najaiz rehnumai farma dijiye"

Answer #: 1904

السلام علیکم!

عام طور پرہم آفس میں کام کے لیے ایک مخصوص قسم کے صاف ستھرے کپڑے پہن کر جاتے ہیں۔ اور گھر آکر اس کو اتار دیتے ہیں۔ اور گھر میں استعمال کے لیے اور کپڑے پہنتے ہیں اور ان میں نماز بھی پڑھتے ہیں۔ تو کیا ان میں نماز پڑھنا جائز یا ناجائز ؟ رہنمائی فرمادیں۔

الجواب حامدا ومصلیا

جن کپڑوں کو پہن کر لوگوں کے سامنے عام طور جاسکتے ہیں، ان میں نماز بھی پڑھ سکتے ہیں، لہذا صورت مسؤلہ میں   عام طور  گھر پر پہننے والے کپڑوں میں نماز پڑھنا بلا کراہت جائز ہے۔

                واللہ اعلم بالصواب                 

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ،معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

۲۳؍جمادی الثانی؍۱۴۳۸ھ

۲۳؍مارچ؍۲۰۱۷ء