Question #: 2470
June 22, 2019
Answer #: 2470
السلام علیکم! مفتی صاحب !
1- میرا سوال یہ ہے کہ اگر عورت حیض کی حالت میں ہو اور اپنے شوہر کے ساتھ بغل گیر ہو اور کھیل کود کر رہی ہو اور عورت کا انزال ہو جائے تو اس پر غسل ہے؟؟ اور کیا یہ جائز ہے؟؟
2- اور میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ اگر ہمبستری کے بعد، جنابت کے غسل سے پہلے ہی حیض ہو جائے تو اس پر غسل فرض ہے؟؟؟
الجواب حامدا ومصلیا
1-2: ان دونوں صورتوں میں غسل کرنے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ حیض سے پاکی کا غسل ہی دونوں کے لیے کافی ہوجائے گا۔ حیض کی حالت میں شوہر کے ساتھ بغل گیر ہونا اور شوہر کا بوس و کنار کرنا جائز ہے۔
البتہ عورت کے ناف سے لیکر گھٹنے تک کے جسم کو بغیر کسی کپڑے کے حائل کے چھونا اور فائدہ اٹھانا جائز نہیں ہے۔
فی حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح (ص: 96)
اما السرة وما فوقها فيحل الإستمتاع به بوطء أو غيره ولو بلا حائل وكذا بما بين السرة والركبة بحائل بغير الوطء ولو تلطخ دما والمحرم هو المباشرة والمس.
والله اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غفراللہ لہ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ
05 ذو القعد، 1440ھ
09 جولائی، 2019ء