19 Apr, 2024 | 10 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2455

May 27, 2019

کیا ہم روزے کی حالت میں شرم گاہ کے بال کاٹ سکتے ہیں؟ اور بال کتنی دیر کے بعد کاٹنے چاہیے؟

Answer #: 2455

1-  کیا ہم روزے کی حالت میں شرم گاہ کے بال کاٹ سکتے ہیں؟

2-   اور بال کتنی دیر کے بعد کاٹنے چاہیے؟

الجواب حامدا ومصلیا

1-   روزے کی حالت میں زیر ناف ( شرم گاہ کے) بال کاٹنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔

2-    زیر ناف بالوں کو ہر جمعہ  کے دن،  صاف کرنا مستحب  اورا فضل ہے ،ا ور اگر ہر جمعہ کو نہ کرسکے  ، تو پندرہ  دنوں  کے بعد صاف  کرے یا ایک مہینے  کے بعد صاف  کرے،  لیکن چالیس دنوں سے زیادہ تاخیر  کرنا یا بال کاٹنے  میں اتنی تاخیر  کرنا جس سے بالوں میں گندگی   جمع ہونے کا امکان  ہو، جائز نہیں، بلکہ گناہ ہے ۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

‏24‏ شوّال‏، 1440ھ

‏29‏ جون‏، 2019ء