29 Mar, 2024 | 19 Ramadan, 1445 AH

Question #: 2086

September 28, 2017

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ہٰذاکے بارے میں ہمارے محلے کی مسجد کے ارد گرد زیادہ دکانیں مرغی گوشت اور ٹائر پنگچر کی ہیں ان دکانوں میں کام کرنے والے اکثر مسجد کے بیت الخلا استعمال کرتے ہیں اور انہیں گندے ہاتھوں کے ساتھ آتے ہیں اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا ٹونٹی لوٹا اور اس کی مٹھ وغیرہ کو پاک سمجھا جائے گا یا نہیں

Answer #: 2086

  کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ہٰذاکے بارے میں ہمارے محلے کی مسجد کے ارد گرد زیادہ دکانیں مرغی گوشت اور ٹائر پنکچر    کی ہیں ان دکانوں میں کام کرنے والے اکثر مسجد کے بیت الخلا استعمال کرتے ہیں اور انہیں گندے ہاتھوں کے ساتھ آتے ہیں اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا ٹونٹی لوٹا اور اس کی مٹھ وغیرہ کو پاک سمجھا جائے گا یا نہیں؟

الجواب حامدا ومصلیا

  صورت  مسؤلہ میں ٹونٹی، لوٹاوغیرہ پر اگر واضح طورپر نجاست لگی ہوئی ہو  تو  ناپاک  سمجھا جائے گا۔ اور  اگر واضح طور  پرنجاست لگی ہوئی نہ  ہو تو ان کو پاک سمجھا جائے گا۔ 

    واللہ اعلم بالصواب

      احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

  دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

۲۷؍محرم الحرام؍۱۴۳۸ھ

             ۱۸؍اکتوبر؍۲۰۱۷ء