Question #: 1926
April 07, 2017
Assalamoalaikum mera sawal ye Hai k ager aik shakhs zahiri napaki se luthra hua Hai aur uska bath tub bhi Sara napaak Hai toh vo dono cheezon ko aik sth kaise paak kre?
JazakAllahu khayr
Answer #: 1926
السلام علیکم !
اگر کوئی شخص ناپاک پانی سے نہالے تو اس کا سارا جسم بھی ناپاک ہوگیا، اب اس بندے کا ٹب بھی ناپاک ہے، تو وہ خود کو اور ٹب کو ایک ساتھ کیسے پاک کرے گا؟
الجواب حامدا ومصلیا
ٹب والا پانی گراکر دوسرے پاک پانی سے ہاتھ پاک کرکے ٹب کو دھو لے اور پھر ٹب میں پانی بھر کرنہالے۔
واللہ اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غفراللہ لہ
دارالافتاء ،معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ
۱۱؍رجب؍۱۴۳۸ھ
۹؍اپریل؍۲۰۱۷ء