19 Apr, 2024 | 10 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2037

August 22, 2017

مرغا یا کویی جانور ذبح کرنے والے میں کون کون سے شرایت موجود ھونے چاھیے۔کیا چودہ سال کا لڑکا مرغا ذبح کر سکتا ھے۔ ذبح کرنے ک لیے وضو کرنا لازمی ھے کیا؟ مرغا ذبح کرنے کی نیت کیا ہے۔

Answer #: 2037

1-  مرغا یا کوئی جانور ذبح کرنے والے میں کون کون سے شرائط موجود ہونے چاہیے۔

2-  کیا چودہ سال کا لڑکا مرغا ذبح کر سکتا ہے۔

3-   ذبح کرنے کےلیے وضو کرنا لازمی ہے کیا؟

4-  مرغا ذبح کرنے کی نیت کیا ہے؟

الجواب حامدا ومصلیا

1-  ذبح کے شرعاً صحیح ہونے کے لیے شرط یہ ہے کہ  ذبح کرنے والا   مسلمان ہو،  ذبح کرتے وقت اللہ کا نام لے، (یعنی" بسم اللہ، اللہ اکبر " کہے)، تیز چہری  سے  گلا، نرخرہ اور گردن کی رگ کاٹے۔

2-      اگر وہ ذبح کرنے کا طریقہ جانتا ہے اور اس کو تسمیہ(بسم اللہ، اللہ اکبر) بھی یاد ہے ، تو وہ  بھی ذبح کرسکتا ہے۔

3-      ذبح کرنے کےلیے وضو کرنا لازمی نہیں ہے۔

4-      ذبح کرنے کی کوئی مخصوص نیت نہیں، البتہ ذبح کرتے وقت ‘‘ بسم اللہ، اللہ اکبر’’ پڑھنا ضروری ہے۔

الدر المختار - (6/ 296)

(وشرط كون الذابح مسلما حلالا خارج الحرم إن كان صيدا).....(أو كتابيا ذميا أو حربيا) إلا إذا سمع منه عند الذبح ذكر المسيح (فتحل ذبيحتهما، ولو) الذابح (مجنونا أو امرأة أو صبيا يعقل التسمية والذبح).

   واللہ اعلم بالصواب

      احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

  دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

 ۳۰؍ذیقعدہ؍۱۴۳۸ھ

                   ۲۳؍اگست؍۲۰۱۷ء