20 Apr, 2024 | 11 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2828

June 19, 2021

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ حضرت ہمارے شہر میں کچھ ڈاکترس ہیں جو کہ کمیشن وغیرہ تو نہین لیتے۔ لیکن جب مریض کا علاج کرتے ہیں تو اس کو تمام آپشنز بتا دیتے ہیں ، عموما علاج دوا گولی سے بھی ہوتا ہے ، انجکشن سے بھی ہوتا ہے اور آئی وی سلائن لگا کر بھی ہوتا ہے۔ ڈاکٹر حضرات تینوں اختیارات مریض کے سامنے رکھ دیتے ہیں اور مریض اپنی مرضی اور حالات کے مطابق جو مناسب ہوتا ہے اختیار کر لیتا ہے۔ کیا ایسا کرنا جائز ہوگا۔ اور ڈاکٹر کی کمائی حلال ہوگی؟ جزاکم اللہ احسن الجزاء

Answer #: 2828

الجواب حامدا ومصلیا

ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے اور کمائی بھی حلال ہوگی بشرطیکہ کوئی اور فساد کی وجہ نہ ہو۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ