18 Apr, 2024 | 9 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2514

November 08, 2019

Kya aisi companies me kaam karna jaaiz hai jis ka pura revenye nahi bulke thoda revenue interest (sood) par hota hai. jaise apple hai, jo ke aik company hai jo smart products banati hai. lekin recently usme apple credit card or apple pay start hua hai, jisme interest hota hai. toh kya aisi companies me kaam karna jaaiz hai

Answer #: 2514

الجواب حامدا ومصلیا

ایسی کمپنی  کہ جس کی بنیادی تجارتی سرگرمیاں شرعا جائز ہوں، لیکن وہ ساتھ میں کچھ حرام لین دین بھی کرتی ہو مثلاً: سودی لین دین کرتی ہے  ایسی کمپنی کے ساتھ کام کرنے میں مسلمان کے لیے کوئی حرج نہیں ہے، لیکن شرط یہ ہے کہ وہ سودی لین دین میں ملوث نہ ہو، اور نہ ہی کسی حرام کام پر مدد کرے، یعنی اس کا کام کمپنی کے ایسے شعبوں میں ہو جو جائز ہیں اور ان شعبوں کا حرام کام سے کوئی تعلق نہ ہو۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ