20 Apr, 2024 | 11 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2405

April 02, 2019

Madrsy me aya howa saqdy ka bakra kam qeemat par khareed k khana kesa hy ???

Answer #: 2405

الجواب حامدا ومصلیا

مدرسہ ميں جو صدقہ  كا بكرا  وغیرہ آتا ہے، تو صدقہ دينے والوں کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ طلباء کو کھلايا جائے  لہٰذا مدرسہ کے ذمہ داروں پر ضروری ہے  کہ صدقہ دينے والوں کی منشاء کے مطابق   مدرسہ  کے بچوں کو ہی   کھلائیں، صدقہ دینے والوں کی اجازت کے بغیر ایسی چیزوں کی خرید و فروخت جائز نہیں،  اگرچہ اس  کی  رقم طلبہ  میں تقسیم کردی جائے یا ان کی ضروریات میں صرف کی جائے۔ 

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

۰۱ ، شعبان المعظم ، ۱۴۴۰ھ

08 ، اپریل ، 2019ء