25 Apr, 2024 | 16 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2285

September 08, 2018

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ حضرت. اگر کوئی عورت الحمد لله صاحبِ مال ہے اسکو پیسوں کی کوئی مجبوری نہیں. اب وہ بس اپنے دل کی خواہش کے لئے آن لائن کمانا چاہتی ہے. اور اس میں اسے یہ کرنا ہوگا کہ غیر مردوں کے مسیج یا کالز آئیں گے اور وہ اس کمپنی سے یا خریداری سے متعلقہ سوالات پوچھیں گے.جس کو اس عورت نے بہت ہی نرم انداز سے، پیار بھرے لہجے میں ان. کالز کا اور مسیجز کا جواب دینا ہوگا.کیا ایسا کرنا جائز ہوگا؟ اور اگر مجبوری بھی ہو تو آواز کا اس طرح استعمال کرنا کیا جائز ہے؟

Answer #: 2285

الجواب حامدا و مصلیا

صورت مسئولہ میں عورت کو جب پیسوں کی کوئی مجبوری نہیں ہے تو  ایسی نوکری  کرنا جائز نہیں ہے  کہ جس میں غیر محرم مردوں سے بات چیت کرنا پڑے ۔اور یہ عورت کی حیا کے بھی خلاف ہے، شرعاً بوقت ضروت عورت کو غیر محرم سے گفتگو کرتے وقت یہ حکم دیا گیا ہے کہ اپنی فطری نرم آواز کو قصداً سخت کر لیں تو بلا ضرورت نرمی و پیار سے کالز کا جواب دینا کیسے درست ہوگا، لہٰذا ایسی آن لائن کمائی جائز نہیں۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

‏02‏ محرّم‏، 1440ھ

‏13‏ ستمبر‏، 2018ء