Question #: 1370
October 12, 2015
Answer #: 1370
کیا ہم گاڑی یا گھر کے لئے ادھار لے سکتے ہیں ان بینکوں سے جو دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم شریعت کے اصولوں کے مطابق دیتےہیں اور پاکستان کے مشہورمفتیان کرام کی زیر نگرانی اور ان کی تصدیق کے ساتھ کام کر رہے ہیں ۔اگر ایسا ہی ہے تو وہ کونسی باتیں ہیں جو ہمیں ذہن میں رکھنی چاہیں یہ معاملہ کرتے ہوئے۔
الجواب باسم ملھم الصواب
وہ اسلامی بینک جن کاشریعہ بورڈ ہو مثلاً میزان بینک ،بینک اسلامی وغیرہ تو ان سے معاملات کئے جاسکتے ہیں البتہ بہتر یہی ہے کہ اس میں بھی احتیاط کی جائے ۔
ان کے علاوہ اگر کوئی بھی بینک والے یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ شرعی اصولوں کے مطابق کام کررہے ہیں تو اس کے بارے میں دارالعلوم کراچی سے معلومات حاصل کر لی جائے ۔اس کے بغیر کسی بھی بینک سے معاملات نہ کئے جائیں۔
الجواب صحیح واللہ تعالیٰ أعلم بالصواب
عبد الوہاب عفی عنہ عبدالرحمان
عبد النصیر عفی عنہ معہدالفقیر الاسلامی جھنگ
معہد الفقیر الاسلامی جھنگ 5/1/1436ھ