25 Apr, 2024 | 16 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2606

May 10, 2020

my husband is saheb nisab as he has enough bank balance. moreover he has share in two vehicles and receives monthly income of those vehicles. is the price of these two vehicles will be in zakatable amount or not. domestic use ki car pe zakat wajib he ya nhi?

Answer #: 2606

میرے شوہر صاحب نصاب ہیں کیونکہ ان کے پاس کافی بینک بیلنس ہے۔ مزید یہ کہ انہوں نے دو گاڑیوں میں حصہ لیا ہے اور ان گاڑیوں کی ماہانہ آمدنی حاصل کرتے ہیں۔

  1.  کیا ان دونوں گاڑیوں کی قیمت زکوٰۃ کے قابل ہوگی یا نہیں؟
  2.  گھریلو استعمال کی کار پہ زکاۃ واجب ہے یا نہیں؟

الجواب حامدا ومصلیا

1- آپ کے شوہر نے گاڑیاں اگر بیچنے کی نیت سے خریدی  تھیں  تو ان کی قیمت پر زکوۃ واجب ہوگی ۔ اگت بیچنے کی نیت نہیں خریدی تھیں ، بلکہ کرائے پر چلانے کی نیت سے خریدی تھیں تو ان کی قیمت پر زکوۃ واجب نہیں ہوگی۔

2- گھریلو استعمال کی گاڑی پر  زکاۃ واجب نہیں  ہے

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ