18 Apr, 2024 | 9 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2446

May 22, 2019

Assalam o alikum. kya kisi ghareeb larki ki shadi k liye zakaat dena jaiz hai??

Answer #: 2446

السلام علیکم ! کیا کسی غریب لڑکی کی شادی کے لیے زکوۃ دینا جائز ہے؟

الجواب حامدا ومصلیا

جس کو زکوۃ دی جارہی ہے ، اگر اس کی ملکیت میں ساڑھے سات تولہ سونا ، یا  ساڑھے باون تولے چاندی ، یا اس کی مالیت کے  بقدر  نقد رقم  نہیں ہے، تو وہ مستحق زکوۃ ہے، اس کو  شادی کے لیے زکوۃ  کی رقم  دینا جائز ہے اور اس کو زکوۃ کی رقم کا مالک بنا دینے سے زکوۃ ادا ہوجائے گی۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

‏27‏ شوّال‏، 1440ھ

‏01‏ جولائی‏، 2019ء