Question #: 2339
December 29, 2018
Answer #: 2339
الجواب حامدا ومصلیا
زکوٰۃ اللہ تعالیٰ کی طرف سےایک فریضہ ہے۔ اورسب سے پہلے جس دن کسی کی ملکیت میں نصاب (ساڑھے باون تولہ چاندی، یا ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیّت کے بقدر نقد رقم،زیورات ، مال تجارت ) آجاتاہے ، تو ٹھیک ایک سال بعد قمری تاریخ کے اعتبار سے اس مہینے کی اسی تاریخ کو اس پر زکوٰۃ کی ادائیگی واجب ہوجاتی ہے ۔ اور اگر زکوۃ کا حساب اسی دن كرليا جائے اور زكوٰة کی تقسیم بعد میں کی جائے تو تب بھی زکوٰۃ ادا ہوجاتی ہے۔ لہذا آپ نے کچھ سالوں سے جو زکوۃ یکم رمضان میں ادا کی تھی ، وہ اداہو گئی ہے۔
فی الدر المختار - (2 / 259)
( وسببه ) أي سبب افتراضها ( ملك نصاب حولي ) نسبه للحول لحولانه عليه ( تام ) بالرفع صفة ملك خرج مال المكاتب... ( فارغ عن دين له مطالب من جهة العباد ) سواء كان لله كزكاة وخراج أو للعبد ولو كفالة أو مؤجلا ولو صداق زوجته المؤجل للفراق... ( و ) فارغ ( عن حاجته الأصلية ) لأن المشغول بها كالمعدوم... ( نام لو تقديرا ) بالقدر على الاستنماء ولو بنائبه.
والله اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غفراللہ لہ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ
14 جنوری، 2019ء
07 جمادى الأول، 1440ھ