Question #: 820
November 15, 2014
Answer #: 820
میرے دوست کی بیوی وفات پاگئی ہے ،اس کے رشتے داروں میں اس کے والدین،ایک بیٹا،چار بہنیں،دو بھائی اور خاوند کے والدین اور تین بہنیں زندہ ہیں۔اب اس کا مال اس کے رشتے داروں میں کس کس کو ملے گا؟اور کتنا ملے گا؟
الجواب باسم ملھم الصواب
تجہیز وتکفین کے خرچ ،قرض کی ادائیگی،اوروصیت پوری کرنےکےبعد جو ترکہ بچ جائے اسے بارہ برابر حصو ں میں تقسیم کردیاجائے، ان میں سے دوحصے مرحومہ کی ماں کو،دوحصے باپ کو ،تین حصے شوہر کو اور پانچ حصے بیٹے کوملیں گے،اوربقیہ ورثا کوکچھ نہیں ملےگا، فیصد کے اعتبار سے ماں اورباپ میں سے ہرایک کاحصہ16.66فیصد،شوہر کاحصہ25فیصد ہوگا،بقیہ 41.68فیصد بیٹے کوملے گا۔
الجواب صحیح واللہ تعالیٰ أعلم بالصواب
عبد الوہاب عفی عنہ عبدالرحمان
عبد النصیر عفی عنہ معھدالفقیر الاسلامی جھنگ
معھد الفقیر الاسلامی جھنگ ۱۴۳۶/۱/۲۱ھ