24 Apr, 2024 | 15 Shawwal, 1445 AH

Question #: 3141

April 06, 2023

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته کیا عورت حائض میں آیت کریمہ (hazrat younas dua) پڑھ سکتی ہے؟

Answer #: 3141

الجواب حامدا ومصلیا

حیض کی حالت میں قرآنِ پاک کی آیات کی تلاوت ممنوع ہے،  تاہم دیگر اذکار (مثلاً مناجات، دعائیں، تسبیحات وغیرہ) کی اجازت ہے۔ اسی اجازت کے پیشِ نظر قرآنِ پاک کی وہ آیات جن میں دعا کا معنی پایا جاتا ہو، انہیں دعا کی نیت سے پڑھنا جائز ہے (تلاوت کی نیت سے پڑھنا ناجائز ہے)۔

اس تفصیل کی روشنی میں آیتِ کریمہ (لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّيْ كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ) میں چوں کہ دعا کا معنیٰ موجود ہے، لہٰذا اسے ملحوظ رکھتے ہوئے بطورِ مناجات اسے پڑھنا جائز ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1 / 293):

"(قوله: وقراءة قرآن) أي ولو دون آية من المركبات لا المفردات؛ لأنه جوز للحائض المعلمة تعليمه كلمةً كلمةً، كما قدمناه، وكالقرآن التوراة والإنجيل والزبور، كما قدمه المصنف. (قوله: بقصده) فلو قرأت الفاتحة على وجه الدعاء أو شيئًا من الآيات التي فيها معنى الدعاء ولم ترد القراءة لا بأس به، كما قدمناه عن العيون لأبي الليث، وأن مفهومه أن ما ليس فيه معنى الدعاء كسورة أبي لهب لايؤثر فيه قصد غير القرآنية".

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ