25 Apr, 2024 | 16 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2836

July 09, 2021

AOA. mera naam muhammad haad ha meri 10 saal ki namazin qaza hain ab meri umer 25 saal ha. kya ma namazain lautaun or ya main agy continue krun. i f yes then qaza namaz ka afzal tareeqa bta dain. JazakAllah

Answer #: 2836

الجواب حامداً ومصلیاً

جب سے آپ بالغ ہوئے ہیں، غور و فکر کر کے  محتاط حساب لگائیں   کہ اس وقت سے  اب تک کتنی نمازیں آپ   نے نہیں پڑھیں،  جس تعداد پر دل مطمئن ہوجائے  اس کی قضا کرلی جائے۔ اور قضا نماز پڑھتے وقت نیت  اس طرح کی جائے گی کہ فجر کی جتنی نمازوں کی قضا میرے ذمہ میں ہیں، ان میں سے  سب سے پہلی نماز کی قضا کرتا ہوں، یاظہر کی جتنی نمازیں میرے ذمہ میں ہیں، ان میں سے سب سے پہلی نماز  کی قضا کرتا ہوں۔

اسی طرح جس نماز کی قضا کرنا چاہتے ہوں  اس کا اسی طرح نام لے کرقضا پڑھیں۔ اور  یہ بھی واضح رہے کہ قضا صرف فرض نمازوں اور وتر کی پڑھی جاتی ہے، سنتوں کی قضا نہیں ہوتی۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 76)

كثرت الفوائت نوى أول ظهر عليه أو آخره. (قوله كثرت الفوائت إلخ) مثاله: لو فاته صلاة الخميس والجمعة والسبت فإذا قضاها لا بد من التعيين لأن فجر الخميس مثلا غير فجر الجمعة، فإن أراد تسهيل الأمر، يقول أول فجر مثلا، فإنه إذا صلاه يصير ما يليه أولا أو يقول آخر فجر، فإن ما قبله يصير آخرا، ولا يضره عكس الترتيب لسقوطه بكثرة الفوائت.

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ