Question #: 2649
July 15, 2020
Answer #: 2649
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! حضرت جی اگر نفل نماز میں سورۃ فاتحہ کے بعد کوئی آیت 100 مرتبہ پڑھنا ہوتو اس کے لیے تسبیح کا استعمال کر سکتے ہیں؟ اگر نہیں کر سکتے ہیں تو پھر کیسے شمار کریں؟ انگلیوں پر تو بھول جاتا ہے۔
الجواب حامدا ومصلیا
نماز میں آیات اور تسبیحات کو شمار کرنے کے لیے تسبیح کا استعمال کرنا جائز نہیں ہےاور انگلیوں پر شمار کرنا بھی مکروہ ہے، البتہ اپنی انگلیوں کوذرا سا دبا کر شمار کرسکتا ہے۔
فی الدر المختار (1/ 650)
( و ) كره تنزيها ( عد الآي والسور والتسبيح باليد في الصلاة مطلقا ) ولو نفلا
أما خارجها فلا يكره كعده بقلبه أو بغمزه أنامله وعليه يحمل ما جاء من صلاة التسبيح.
وفی الفتاوى الهندية (1/ 107)
وإذا كرر آية واحدة مرارا فإن كان في التطوع الذي يصلي وحده فذلك غير مكروه.
والله اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ
04 صفر، 1442ھ
23 ستمبر، 2020ء