28 Mar, 2024 | 18 Ramadan, 1445 AH

Question #: 2618

May 20, 2020

Can we pray any salah after witr? Someone told me that there is a hadees that state witr is the last salah of the night, if I wake in tahajud can not pray it?

Answer #: 2618

کیا ہم وتر کے بعد کوئی بھی نماز پڑھ سکتے ہیں؟  کسی نے مجھ سے کہا کہ ایک حدیث میں ہے کہ وتر رات کے آخری حصہ کی نماز ہے ، اگر میں تہجد میں جاگتا ہوں تو یہ نماز نہیں پڑھ سکتا؟

الجواب حامدا ومصلیا

اگر آپ کی  تہجد کے وقت اٹھنے کی عادت ہےاور اس وقت بیدار ہونے کا غالب گمان ہو  تو تہجد پڑھنے کے بعد وتر پڑھ لیاکریں۔ اور یہ مستحب عمل  ہے ۔ اگر تہجد کے وقت اٹھنے کی عادت  نہ ہو اور اندیشہ ہو کہ صبح تک آنکھ نہیں کھلے گی  تو اس صورت میں عشاء کی نماز کے بعد سونے سے  پہلے  ہی وتر پڑھ لیا کریں۔ اور جب عشاء کی  نماز کے بعد  وتر پڑھ لیے ہوں اور تہجد کے وقت آنکھ کھل جائے تو دوبارہ وترپڑھنے کی ضرورت نہیں ہے۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

‏23‏ محرّم‏، 1442ھ

‏12‏ ستمبر‏، 2020ء