20 Apr, 2024 | 11 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2402

March 26, 2019

Assalamualkum can you please specify what is the makrooh timing before salaat ul zuhr. how long is it and is praying qaza namaz allowed in this time.(you may answer in urdu)

Answer #: 2402

السلام علیکم! کیا آپ اس بات کی وضاحت کر سکتے ہیں کہ ظہر کی نماز سے قبل مکروہ وقت کونسا ہے۔ یہ کتنا وقت ہوتاہے اور اس وقت قضا نماز پڑھنے کی اجازت ہے؟

الجواب حامدا ومصلیا

ظہر کی نماز سے  پہلے   زوالِ آفتاب كے وقت   میں ہر قسم کی نماز ممنوع ہے خواہ فرض نماز ہو یا نفل ،ادا نماز ہو یاقضا ۔ زوالِ آفتاب کا مطلب ہے سورج کا ڈھلنا، جس کو ہمارے عرف میں دوپہر ڈھلنا کہا جاتا ہے، جنتریوں میں موجود وقت زوال کے پانچ منٹ پہلے اور پانچ منٹ بعد تک کوئی سی نماز جائز نہیں ہوتی، وقت زوال کے بعد پانچ منٹ گزرتے ہی ظہر کا وقت شروع ہو جاتا ہے۔ آج کل ماہرین فلکیات نے علمائے کرام کی نگرانی میں ہر ملک کے لئے ایسی جنتریاں ترتیب دی ہیں جن میں ہر دن کی نمازوں اور طلوع وغروب اور زوال کے اوقات درج ہوتے ہیں، آپ  جس علاقے میں رہائش پذیر ہیں وہاں کی جنتری کی مدد سے  زوال كے اوقات معلوم کرسکتے ہیں۔

الدر المختار (1/ 370)

( وكره ) تحريما وكل ما لا يجوز مكروه ( صلاة ) مطلقا ( ولو ) قضاء أو واجبة أو نفلا أو ( على جنازة وسجدة تلاوة وسهو ) ..... ( مع شروق ) ... ( واستواء ). 

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

۲۲ ، رجب المرجب ، ۱۴۴۰ھ

30 ، مارچ ، 2019ء