19 Apr, 2024 | 10 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2323

December 05, 2018

How to perform the qaza prayer of life?? Remaining prayers of life ...i Need to know every thing about this masla... Niyat and etc

Answer #: 2323

الجواب حامدا و مصلیا

جب سے آپ بالغ ہوئے ہیں، غور و فکر کر کے  محتاط حساب لگائیں   کہ اس وقت سے  اب تک کتنی نمازیں آپ نے نہیں پڑھیں۔ جس تعداد پر دل مطمئن ہوجائے  اس کی قضا کرلی جائے۔ اور قضا نماز پڑھتے وقت نیت  اس طرح کی جائے گی کہ فجر کی جتنی نمازوں کی قضا میرے ذمہ میں ہے، ان میں سے  سب سے پہلی کی قضا کرتا ہوں، یاظہر کی جتنی نمازیں میرے ذمہ میں ہیں، ان میں سے سب سے پہلی  کی قضا کرتا ہوں۔ اسی طرح جس نماز کی قضا کرنا چاہتے ہوں  اس کا اسی طرح نام لے  کرقضا پڑھیں۔

  یہ بھی واضح رہے کہ قضا صرف فرض نمازوں اور وتر کی پڑھی جاتی ہے، سنتوں کی قضا نہیں ہوتی۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 76)

كثرت الفوائت نوى أول ظهر عليه أو آخره.

(قوله كثرت الفوائت إلخ) مثاله: لو فاته صلاة الخميس والجمعة والسبت فإذا قضاها لا بد من التعيين لأن فجر الخميس مثلا غير فجر الجمعة، فإن أراد تسهيل الأمر، يقول أول فجر مثلا، فإنه إذا صلاه يصير ما يليه أولا أو يقول آخر فجر، فإن ما قبله يصير آخرا، ولا يضره عكس الترتيب لسقوطه بكثرة الفوائت.

 

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

‏27‏ ربیع الأوّل‏، 1440ھ

‏06‏ دسمبر‏، 2018ء