20 Apr, 2024 | 11 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2197

February 05, 2018

Assalam O ALiekum, HAzrat, I work in the night from 9.00pm to 8.00am in the morning. And I sleep from 10.00am in the morning to 4.00 or 5.00pm in the evening, during this time i miss my prayers( zuhr, asr and maghrib). I normally pray all my qazah prayers in the night pls guide me is this ok or I should pray every salah on there respective time. I am very confuse and cannot balance my life with sleep and work and salah ?

Answer #: 2197

السلام علیکم حضرت!میں رات میں ۹ بجے سے صبح ۸ بجے تک کام کرتا ہوں اور میں صبح ۱۰ بجے سے شام ۴یا ۵ بجے تک سوتا ہوں اس وقت کے دوران میری (ظہر، عصر،اور مغرب )نمازیں رہ جاتی ہیں ۔میں عام طور پر تما م نمازیں رات کے وقت قضا پڑھتا ہوں ،مہربانی فرماکر آپ میری رہنمائی فرمائیں اس بارے  میں ؟یا مجھے ہر نماز اس کے وقت پر پڑھنی چاہیے ۔ میں اسکے بارے بہت پریشان ہوں اور اپنی زندگی کو کام کاج اور سونے کے ساتھ اور نماز میں ترتیب نہیں بنا پا رہا۔

الجواب حامدا  ومصلیا

نماز کو وقت پر پڑھنا فرض ہے، اس کو قضا کرنا گناہ ہے، لہذا آپ کام سے فارغ ہونے کے بعد جلدی سوجائیں،  پھر درمیان میں جاگنا آسان ہوجائے گا، اگر مزید نیند کرنے کا ارادہ ہوتو  ظہر کی نماز پڑھ کردوبارہ سوجائیں۔ اور عصر کے وقت پھر اٹھ جائیں۔ اس طرح کرنے سے  نیند بھی پوری ہوجائے گی، اور نماز بھی وقت پر باجماعت مل  جائے گی۔ اگر اس کے باوجود نماز کے لیےاٹھنا مشکل ہو اور قضا ہوجاتی ہو  تو پھر ملازمت کے اوقات تبدیل کرلیں۔

  واللہ اعلم بالصواب

      احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

  دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

۲۰؍جمادی الاولی؍۱۴۳۹ھ

                                                                                 ۷؍فروری؍۲۰۱۸ء