13 Aug, 2020 | 23 Dhul Hijjah, 1441 AH

Question #: 2597

May 02, 2020

Asalamualikum wrwb. Mera sawal hai k agar koi mensturation days mein shahwat hone ki wajah se masturbate kr lein toh kya ghusl wajib hoga ya phir nehi hoga Kyunki vaise bhi napaki ki halat hoti hai. Isme kya haal hai deen ki roshni mein?

Answer #: 2597

 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! میرا سوال ہے کہ اگر کوئی حیض کے دنوں میں شہوت ہونے کی وجہ سے خود لذتی سے انزال کر لے تو کیا غسل واجب ہوگا یا پِھر نہیں ہوگا کیونکہ ویسے بھی ناپاکی کی حالت ہوتی ہے۔ دین کی روشنی میں  اس میں کیا حکم ہے ؟ 

الجواب حامدا ومصلیا

خود لذتی گناہ کبیرہ اور حرام ہے۔  اس طرح  کرنے والے پر احادیث میں لعنت بھیجی گئی ہے، قیامت کے دن ایسے لوگوں کے ہاتھ حاملہ ہوں گے۔ لہذا اس سے بچنا ضروری ہے۔ تاہم حیض کی حالت میں اس طرح انزال ہوجائے تو غسل واجب نہیں ہوگا ، حیض سے پاکی کے وقت ہی  ایک  غسل کافی ہوگا۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

‏27‏ شوّال‏، 1441ھ

‏20‏ جون‏، 2020ء